6

کوئٹہ میں شدید ٹھنڈ سے سڑکوں پر پانی جم گیا، پھسلن سے27 افراد زخمی

کوئٹہ: شہر میں شدید ٹھنڈ سے سڑکوں پر کھڑا پانی جم گیا جس کے باعث پھسلن سے 27 افراد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ میں خون جما دینے والی ٹھنڈ نے شہریوں كو گھروں تک محدود كردیا مگر گھروں میں بھی گیس بجلی غائب ہونے سے شہری دھوپ میں بیٹھنے پر ہی اكتفا كرنے لگے جب كہ اكثر شہریوں نے جگہ جگہ سردی سے بچاؤ كے لئے الاؤ جلالئے، لوگوں کے معمولات زندگی مفلوج ہوكر رہ گئے، ٹھنڈ كے باعث شہری ایل پی جی سلنڈر بھروانے كیلئے لائنوں میں لگ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں