6

کراچی: کورونا کیسز میں اضافہ، ضلع وسطی میں 31 دسمبر تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک ضلع میں 31 دسمبر تک اسمارٹ لاک ڈاون جبکہ دیگر اضلاع کے ہارٹ اسپارٹ کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈسٹرک ہیلتھ افسر کی سفارشات پر لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت صرف میڈیکل اسٹورز، پرچون اور دودھ کی دکانیں کھلی رہیں گی، اسمارٹ لاک ڈاؤن 17 سے 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران متعلقہ علاقوں میں ڈبل سواری، ریسٹورینٹس پر ٹیک اوے اور ڈیلوری پر پابندی ہو گی جبکہ تجارتی مراکز، پارکس، پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں