5

کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر بلدیاتی افسران کیخلاف مقدمات درج

میرپور خاص اور عمرکوٹ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آسکی جب کہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کے مقدمات بلدیاتی افسران پر درج ہونا شروع ہوئے تو آوارہ کتوں کو مارنے کی مہم میں بھی تیزی آگئی۔

صرف سول اسپتال میرپورخاص میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران کتے کے کاٹنے سے 45 سے زائد زخمی افراد کو لایا گیا جب کہ عمرکوٹ سول اسپتال میں روزانہ اوسطاَ 12 زخمیوں کو لایا جارہاہے۔

عدالتی حکم کے تحت گزشتہ چند روز کے دوران عمرکوٹ کے 7 یو سی سیکرٹریوں کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے جب کہ غفلت کی دفعات کے تحت میرپورخاص ضلع میں بھی بلدیاتی افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

اس صورتحال کے بعد بلدیاتی حکام حرکت میں آگئے ہیں اور آوارہ کتوں کو مارنے کی مہم شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں