ملک میں کورونا وائرس سے مزید 71 افراد انتقال کرگئے جب کہ مزید 2545 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 40 ہزار 90 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2545 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ 71 اموات بھی ہوئیں۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد9 ہزار80 ہوگئی ہے جب کہ مجموعی کیسز 4 لاکھ 48522 تک جا پہنچے ہیں جن میں ایکٹو کیسز کی تعداد 42ہزار 851 ہے۔