7

مسلم اکثریتی ایشیائی ملک کے وفد کے خفیہ دورہ اسرائیل کا انکشاف

ایشیا کے ایک مسلم اکثریتی ملک کے وفد کی جانب سے حالیہ دنوں میں اسرائیل کے خفیہ دورے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسرائیل کے ایک اخبار ‘اسرائیل ہائیوم’ نے دعویٰ کیا ہے کہ دو ہفتوں قبل ایک ایشیائی مسلم اکثریتی ملک کے سربراہ کے مشیر کی سربراہی میں ایک وفد تل ابیب میں موجود تھا۔
اخبار نے یہ بھی لکھا کہ اس ملک سے اسرائیل کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں اور ملکی سلامتی اور حساس سفارتی معاملے کی وجہ سے وہ ملک کا نام اور وفد میں شامل لوگوں کی شناخت ظاہر نہیں کرسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں