8

سلیم یوسف اور محمد وسیم کو پی سی بی میں اہم عہدے دینے کا فیصلہ

کراچی : سابق کرکٹر محمد وسیم کو مصباح الحق کی جگہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد وسیم کو مصباح الحق کی جگہ یہ ذمے داری دی جارہی ہے جبکہ سابق وکٹ کیپر سلیم یوسف کو چیئرمین کرکٹ کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد وسیم اور سلیم یوسف سےمعاملات طے کرکے وسیم خان برمنگھم پہنچ گئے ہیں کیوں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی سالانہ چھٹیوں پربرطانیہ میں ہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں