7

بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی

کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جہاں 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے 5 اضلاع سے کورونا کے 42 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کی جاری رپورٹ کے مطابق بدھ کو صوبے میں 295 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے 5 اضلاع سے 42 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار838 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 47 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدصوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 235 ہوگئی جب کہ صوبے میں کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد176ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں