7

بلوچستان میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع پنجگور، خاران اور کوئٹہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 8 افراد جبکہ ضلع سوراب اور مستونگ میں ٹریفک حادثے میں تین افراد جان بحق ہو گئے۔

لیویز حکام کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے۔

فائرنگ میں ہلاک افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ خاران میں پیش آیا جہاں کوشک روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد میر احمد اور بلوچ خان جاں بحق ہو گئے۔

کیٹاگری میں : Crime

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں