6

امریکا کی پابندیاں خود مختاری پر حملہ ہیں، ترک صدر کا ردّعمل

انقرہ: ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکا کی پابندیاں خود مختاری پر حملہ ہیں لیکن ایسے فیصلوں سے ترکی کی ترقی نہیں رُکے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انقرہ میں ایک ہائی وے کے افتتاح کے موقعے پر امریکی پابندیوں کا اعلان ہونے کے بعد پہلی مرتبہ رد عمل ظاہر کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ روس سے ایس 400 میزائلز کی خریداری محض بہانا ہے۔امریکا نے دراصل دفاعی شعبے میں ترکی کی ترقی روکنے کے لیے یہ اقدام کیا۔امریکا دفاعی ساز و سامان کے لیے ترکی کا امریکا پر انحصار کم نہیں ہونے دینا چاہتے تبھی روس سے دفاعی سودے پر بلاجواز پابندیاں عائد کی گئیں۔

طیب اردوان کا کہنا تھا کہ امریکا نے ترکی پر پابندیوں کے لیے 2017 میں منظور کردہ (کاؤنٹر امریکن ایڈورسٹیز تھرو سینکشنز CAATSA) کے اپنے ایک ایسے قانون کا استعمال کیا ہے جو اس سے پہلے کبھی کسی نیٹو اتحادی کے خلاف استعمال نہیں کیا گیا۔ ایسے حالات میں ہمارے نیٹو اتحادی ہونے کے کیا معنی رہ جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں