7

کورونا: پنجاب حکومت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تنبیہ جاری کردی

حکومت پنجاب نے اسکولوں، مدرسوں، ہوٹل اور ریسٹورینٹس میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تنبیہ جاری کردی۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ اسکول یا مدرسے کھولنے،ہوٹل اور ریسٹورینٹس کے اندر کھانا کھانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے بشمول مدرسے 2 دسمبر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق طے شدہ تاریخ تک بند رہیں گے۔

سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل کرکے خود کو اور اپنے اردگرد لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھیں، تمام قسم کے فوڈ پوائنٹس کھانے پینے کے انتظامات صرف کھلی جگہوں پر کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں