8

کراچی: مسلح ملزمان کار سوار فیملی سے زیورات، موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر فرار

کراچی: مسلح ملزمان کار سوار فیملی سے زیورات، موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر فرارواقعہ کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کر لیا گیا ہے
سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 4 ملزمان جن میں سے 2 مسلح ملزمان گاڑی کی طرف بڑھتے ہیں جبکہ 2 گاڑی کے پیچھے کھڑے رہتے ہیں، ملزمان گاڑی کا دروازہ کھولتے ہیں اور کار میں موجود خواتین سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرتے ہیں۔

مقدمے کے متن میں مدعی نے بتایا کہ ملزمان خواتین سے سونے کی 5 چوڑیاں 2 کڑے، موبائل فون اور نقد رقم لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے۔

کیٹاگری میں : Crime

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں