7

پی سی بی نے آئی سی سی کو 6 ایونٹس کی میزبانی کی پیشکش کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ورلڈکپ، انڈر 19 ورلڈکپ اور ویمنز ورلڈکپ سیمت آئی سی سی کے 6 ایونٹس کی میزبانی کے لیے کوششیں شروع کر دیں۔
پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی اگلے سال ستمبر ، اکتوبر تک ان ایونٹس کے میزبان کا فیصلہ کرے گا جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کے لیے پیشکش کرچکا ہے۔
وسیم خان نے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے یہ فیصلہ تاخیر کا شکار ہوا ہے لیکن امید ہے کہ ستمبر یا اکتوبر تک آئی سی سی اگلے ایونٹس کے میزبان کا اعلان کردے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں