7

پرائیویٹ اسکولز کا 11 جنوری سے ہر صورت اسکولز کھولنے کا اعلان

اسلام آباد: پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنزکی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 11 جنوری سے ہر صورت اسکولز کھولنے کا اعلان کردیا۔

تیس سے زائد پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عہدیداران کا کہنا ہے کہ حکومت اعلان کرے یا نہ کرے 11 جنوری کو ہر صورت اسکولز کھولیں گے، اسکولز کھولنے کی کیا حکمت عملی ہوگی یہ بعد میں طے کرینگے، حکومت نے بھی 11 جنوری کی تاریخ دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ تمام ایسوسی ایشنز اور سسٹم پر مشتمل سپریم کونسل تشکیل دے دی ہے، اگر حکومت ادارہ سیل کرے گی تو بھرپور احتجاج کریں گے، جب سب کچھ کھلا ہے تو تعلیمی ادارے کیوں بند ہیں؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں