7

پاکستان فلم انڈسٹری کی ‘ہیر’ اداکارہ فردوس بیگم انتقال کر گئیں

لاہور : فلم ہیر رانجھا فلم سمیت 150 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور اداکارہ فردوس بیگم انتقال کر گئیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق فردوس بیگم کو 3 روز قبل برین ہیمرج ہوا تھا جس کے باعث وہ نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

ماضی کی اداکارہ فردوس بیگم کی عمر 73 برس تھی اور انہوں نے پسماندگان میں 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔
اداکارہ فردوس بیگم کو پاکستان فلم انڈسٹری کی ‘ہیر’ بھی کہا جاتا ہے، انہوں نے 160 سے زائد پاکستانی فلموں میں کام کیا ہے۔

فردوس بیگم نے فلم ‘ملنگی’، ‘ہیر رانجھا’، ‘انسانیت’ سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں