7

ٹیم مینجمنٹ شاداب خان کی فٹنس سے مطمئن

‏پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے کیمپ سے اچھی خبر یہ ہے کہ شاداب خان نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور ٹیم مینجمنٹ ان کی فٹنس سے مطمئن ہے جس کے بعد قوی امکان ہے کہ شاداب خان ہی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

‏پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 18 دسمبر کو ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، ‏ پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ گزشتہ روز کوئنز ٹاؤن سے آکلینڈ پہنچا جہاں اسکواڈ نے 3 گھنٹے کا بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔

‏ کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیا اور ‏ بولروں، بیٹسمینوں نے نیٹ پر بھی بھرپور مشقیں کیں۔

‏انجرڈ پلئیرز بابر اعظم اور امام الحق ٹیم ڈاکٹر سہیل سلیم اور فزیو کی نگرانی میں الگ ٹریننگ میں مصروف رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں