7

وزیر ریلوے کا آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی لانے پر زور

وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے پاکستان ریلوے کو ایک مستحکم اور متحرک ادارہ بنانے کے لیے اس کی آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی لانے پر زور دیا۔

ریلوے کا چارج سنبھالنے پر ٹرین آپریشن کے تحفظ کے حوالے سے وزارت ریلوے میں ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ مسافروں کا تحفظ اور ان کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر ریلوے نے نے کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے نگرانی کے آلات نصب کرنے پر بھی ز ور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں حقائق اور وجوہات جاننے کے لیے تھرڈ پارٹی انکوائری کو یقینی بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں