6

سعودی عرب میں کورونا ویکسین کے لیے عوام کی رجسٹریشن شروع

سعودی عرب میں کورونا ویکسین کے لیے عوام کی رجسٹریشن شروع کردی گئی، ویکسین تین مراحل میں دی جائے گی۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق پہلے مرحلے میں 65 سال سے زیادہ عمر اور ہائی رسک والے افراد کو ویکسین دی جائے گی۔

دوسرے مرحلے میں 50 سال سے زائد عمر کے افراد اور تیسرے مرحلے میں مملکت کے باقی افراد کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔

ویکسین کی رجسٹریشن آن لائن ایپ کے ذریعے کی جارہی ہے، سعودی عرب میں کورونا ویکسین تمام شہریوں اور رہائشیوں کو مفت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں