4

سعودی عرب اور یونان سے ڈی پورٹ پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

سعودی عرب اور یونان سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانی شہریوں کو مختلف پروازوں کے ذریعے وطن پہنچا دیا گیا ہے۔

یونان سے بے دخل کیے گئے 30 پاکستانیوں کو لے کر پرواز اسلام آباد پہنچ گئی جبکہ مبینہ مجرمانہ حرکتوں میں ملوث سعودی عرب سے ڈی پورٹ 139 افراد ملتان پہنچ گئے۔
اس کے علاوہ برطانیہ سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کو لے کر خصوصی چارٹرڈ طیارہ آج اسلام آباد پہنچے گا۔

برطانیہ کی جانب سے ڈی پورٹ کیے گئے 43 افراد کو پاکستان واپس بھیجا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں