4

توشہ خانہ ریفرنس: آصف زرداری کے وکیل کی طویل التوا کی درخواست مسترد

توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی طویل التوا کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت جج اصغر علی کی عدالت میں ہوئی۔

جج اصغر علی نے سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی طویل التوا کی درخواست پر برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کو دیکھنا چاہیے کہ وہ ایسا وکیل کرے جو اتنا زیادہ مصروف نہ ہو، سپریم کورٹ ہمیں بھی روز سماعت کا کہتی ہے، گزشتہ چار سماعتوں سے گواہ پر جرح نہیں ہو رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں