6

بین الاقوامی قیمت بڑھنے کے باوجود پاکستان میں سونا مزید سستا

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 20ڈالر کے اضافے سے 1844ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 429روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 111000روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 95165روپے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں