9

اگلے 6 مہینے کے دوران کورونا وائرس کا کیا بنے گا؟ بل گیٹس نے انتہائی پریشان کن پیشنگوئی کردی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہو چکی ہے اور ایک امید بندھی ہے کہ جلد اس موذی وباءسے نجات مل جائے گی تاہم اب بل گیٹس نے اس کے متعلق ایک تشویشناک انکشاف کردیا ہے۔ دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق بل گیٹس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباءکے اگلے چار سے 6ماہ بدترین ہو سکتے ہیں اور پہلے سے زیادہ اموات ہو سکتی ہے تاہم ان اموات سے بچا جا سکتا ہے اگر لوگ اس وباءسے متعلق بتائے گئے قوانین اور پابندیوں کی پاسداری کریں، فیس ماسک پہنیں اور بھیڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں