7

اگرکسی کو کورونا ہوجائے تو اس کے شوہر یا بیوی کو منتقل ہونے کا خطرہ کتنا ہوتا ہے؟ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں کا انتہائی حیران کن انکشاف

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر احتیاط نہ کی جائے تو کورونا وائرس سے متاثرہ ایک شخص درجنوں دیگر لوگوں کو بھی اس کا مریض بنا سکتا ہے تاہم اب فیملی کے افراد اور شریک حیات کے متعلق نئی تحقیق میں اس حوالے سے حیران کن انکشاف کر دیا گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ فیملی کے کسی فرد سے دیگر افراد کو کورونا وائرس منتقل ہونے کا خطرہ صرف 17فیصد ہوتا ہے۔ اس کے برعکس شریک حیات کی طرف سے دوسرے پارٹنر کو وائرس منتقل ہونے کا خطرہ زیادہ (37.8فیصد)ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں