6

الائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان

لاہور: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش، پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش ہوئی۔ اس دوران پارا چنار میں 4 ملی میٹر، میر کھانی 3، چیراٹ، دروش اور پشاورمیں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

منگل کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق قلات میں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ، لہہ، کوئٹہ منفی 9، سکردو، کالام منفی 7، استور، مالم جبہ، پارا چنار منفی 6، گوپس، بگروٹ منفی 5، گلگت، دالبندین منفی 4، ہنزہ، ژوب اور مری میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں