5

گریٹراقبال پارک کو72لاکھ کا نقصان ؛ خرچہPDMسے لینے کا فیصلہ

لاہور: پی ڈی ایم کے جلسے کے دوران کارکنان کی توڑپھوڑ سے گریٹراقبال پارک کو ہونے والے نقصان کا72 لاکھ روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

کارکنان نے نہ صرف سرسبزلان خراب کیے بلکہ لوہے کے جنگلے توڑے گئے اور پھول، پودے مسل دیئے۔ ایک واک تھرو گیٹ، میوزیم کا گیٹ نمبر 4 اور مینار کے 4 دروازے ٹوٹے۔ اس حوالے سے پی ایچ اے نے اخراجات پی ڈی ایم سے لینے کا فیصلہ کر لیا۔ مزید برآں پی ایچ اے نے ایف آئی آر درج کروانے کیلیے ڈرافٹ تیار کر لیا۔ اس سلسلے میں انتظامیہ نے لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں