8

کورونا سے متاثر مولانا طارق جمیل اب کہاں اور کس حال میں ہیں؟

راولپنڈی معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کے بعد سے سی ایم ایچ میں داخل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کورونا سے متاثر ہونے کے بعد سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج ہیں۔ ان کی طبیعت بہتر ہے اور انہیں ہسپتال میں 14 روز تک زیر علاج رکھا جائے گا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مولانا طارق جمیل معمول کے مطابق ادویات اور خوراک لے رہےہیں، 14 روز کے بعد ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان، ترک اور ایرانی سفیر سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں نے مولانا طارق جمیل کی صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں