8

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، ایک ہفتے میں حصص کی مالیت میں 45 ارب 61 کروڑ سے زائد کا اضافہ

کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے باعث حصص کی مالیت 45 ارب 61 کروڑ 46 لاکھ 5 ہزار568 روپے بڑھ گئی۔

مہنگائی کی شرح میں کمی، سمندرپار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد میں تسلسل سے اضافے اور ملک کے اقتصادی افق پر مثبت اطلاعات سے گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار رہی، جس سے انڈیکس کی 42400 پوائنٹس کی سطح بھی عبور ہوگئی، کاروباری ہفتے میں غیر یقینی صورتحال سے بعض سیشنز میں مندی بھی ہوئی۔

11 دسمبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں بڑھتے ہوئے کورونا انفیکشن کے کیسز سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح ہوا۔ سیاسی افق پر کشیدگی سے بھی سرمایہ کاروں نے حصص کی آف لوڈنگ کی۔ برآمدی آرڈرز موصول ہونے سے ٹیکسٹائل سیکٹر کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں نے مارکیٹ کی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں