8

نواز شریف صاحب بس! بہت ہوچکا، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی وارننگ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بطور وزیر داخلہ پیغام ہے کہ بہت ہوگیا اب مزید نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم نے اپنی سیاست کو دفن کیا، لاہور جلسے میں مولانا فضل الرحمان کے مدرسے سے لوگ نہ آتے تو ان کو مایوسی ہوتی، اپوزیشن کوسوشل میڈیا بتائے کہ جلسے میں کتنے لوگ تھے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اربوں روپے جلسوں پر لگا رہے ہیں، یہ لوگ لوٹی ہوئی رقم کو بچانے کےلیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں، استعفیٰ دینے کی بات کرتے ہیں، ہم پی ڈی ایم والوں کے استعفوں کے منتظر ہیں، لانگ مارچ کرنا ہے کر لیں، استعفے دینے ہیں دے دیں، ہم وہ کریں گے جس کا آئین اور قانون اجازت دیتاہے۔ وہ کہتے ہیں کہ عمران خان سے بات نہیں ہوگی تو بتائیں کن سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں