6

محمد یوسف بھی قومی چیف سلیکٹر کی دوڑ میں شامل ہوگئے

لاہور: محمد یوسف بھی چیف سلیکٹر کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی جانب سے یہ عہدہ چھوڑنے کے بعد محمد اکرم مضبوط امیدوار کی صورت میں سامنے آئے تھے۔

پشاور زلمی کے ساتھ وابستہ سابق ٹیسٹ کرکٹر سے بات چیت بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اب امیدواروں کی فہرست میں محمد یوسف کا نام بھی شامل ہو گیا ہے، سابق کپتان ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں