5

شہلا رضا نے پی ڈی ایم جلسے کی بجائے علامہ خادم کے جنازے کی تصویر شیئر کردی

صوبہ سندھ کی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ اور پیپلزپارٹی کی رہنما سیدہ شہلا رضا نے لاہور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے بجائے تحریک لبیک پاکستان کے سابق سربراہ علامہ خادم حسین کی نماز جنازہ کی تصویر شیئر کردی۔

گزشتہ روز شہلا رضا نے ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے دو تصویریں لگائیں جس میں ایک مینار پاکستان میں پی ڈی ایم جلسے اور دوسری علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کی تصویر تھی۔

دوسری تصویر میں مینار پاکستان مکمل طور پر بھرا ہوا ہے اور اس پوسٹ میں لکھا کہ یہ ایک گھنٹہ قبل کے جلسہ گاہ کے مناظر ہیں اور سلیکٹڈ کو اندازہ ہوگیا تھا، جب ہی مستقبل کی مصروفیات ڈھونڈ لی اور دھوپ میں بیٹھ کر وقت گزارا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں