8

سندھ میں کورونا کے بڑھتے وار، مزید 6 افراد جاں بحق

کراچیوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار 260 متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 96 ہزار 962 ہو گئی ہے جب کہ 3 ہزار 164 اموات ہوئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 781 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 86 وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے ایک ہزار41 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار234 ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں