6

تنخواہیں نہ ملنے پر بھارت میں آئی فون فیکٹری ملازمین کی ہنگامہ آرائی

بھارت میں4 مہینوں سے تنخواہ نہ ملنےکے خلاف آئی فون کی فیکٹری کے ملازمین کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق بنگلور میں واقع امریکی موبائل برانڈ آئی فون کی فیکٹری کے سیکڑوں ملازمین نے4 ماہ سے تنخواہیں نہ دینے کے باوجود اضافی کام لینے کے خلاف سخت احتجاج کیا اور ہنگامہ آرائی کی۔
احتجاج کے دوران مشتعل ملازمین نے فیکٹری کی حدود میں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگادی اور اس کے علاوہ دفاتر میں توڑ پھوڑ کی اور شیشے اور دیگر سامان توڑ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں