6

‘اچکزئی نے پنجابیوں کی توہین کی’، وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس کی اندورنی کہانی

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اجلاس کو لاہور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں محمود اچکزئی کے بیان کی مذمت کی گئی، شرکاء نے کہا کہ محمود اچکزئی نے پنجابیوں کی توہین کی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن استعفے دینا چاہتی ہے تو دے، میں ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا، یہ جلسوں کے بعد لانگ مارچ کا شوق بھی پورا کرلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں