7

کون ہوگا نیا کپتان! پلان بی میں رضوان،عماد اور حفیظ شامل

کراچی: بابر اعظم اور شاداب خان کی انجری کے سبب نیوزی لینڈ سے سیریز میں گرین شرٹس کو نئے کپتان کے تقرر کی ضرورت پڑ سکتی ہے، گوکہ ٹیم مینجمنٹ کو شاداب کے بروقت فٹ ہونے کی امید ہے، البتہ پلان بی میں محمد رضوان، عماد وسیم اور محمد حفیظ شامل ہیں۔

رضوان کے ساتھ عبداللہ شفیق اوپننگ کیلیے فیورٹ ہیں،ضرورت پڑنے پر شاہینز کے ذیشان ملک کو بھی موقع دیا جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق انجری کی وجہ سے بابر اعظم نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو چکے ہیں، ان کے نائب شاداب خان بھی مکمل فٹ نہیں،ہیڈ کوچ مصباح الحق عندیہ دے چکے کہ ان کی فٹنس پر کوئی خطرہ مول نہیں لیا جائے گا،اگر شاداب بروقت ٹھیک نہ ہو سکے تو پھر گرین شرٹس کو نئے کپتان کا انتخاب کرنا ہوگا، ذرائع کے مطابق محمد رضوان، عماد وسیم اور محمد حفیظ میں سے کسی کو ذمہ داری سونپنے پر غور جاری ہے۔

گوکہ مینجمنٹ کوامید ہے کہ شاداب دستیاب ہوں گے لیکن پلان بی کے تحت متبادل کپتان کا بھی سوچا جانے لگا، رضوان فیورٹ نظر آتے ہیں، ان کی زیر قیادت رواں برس خیبرپختونخوا نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل بھی جیتا تھا، اسی طرح عماد نے کراچی کنگز کو پی ایس ایل 5 کا فاتح بنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں