7

نیویارک: چرچ کے باہر فائرنگ کرنے والا ہلاک

امریکی شہر نیویارک میں سینٹ جان دی ڈیوائن چرچ کے باہر فائرنگ کرنے والے کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔
امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق چرچ کے قریب ڈیوٹی پر مامور اہل کاروں نے فائرنگ کی آواز سنتے ہی مشتبہ شخص کی جانب دوڑ لگائی اور دور سے اسے سرمیں گولی مار کر ہلاک کردیا۔
واقعہ اتوار کی رات پیش آیا، جب امریکی شہر نیویارک کے سینٹ جان دی ڈیوائن میں کرسمس کی مناسبت سے کانسرٹ جاری تھا۔ تاہم کانسرٹ کے اختتام پر اچانک چرچکے باہر فائرنگ کی آوازیں سنائی دی گئیں۔
نیو یارک پوسٹ کے مطابق واقعہ امریکا کے مقامی وقت کے مطابق شام کے تقریباً چار بجے مین ہیٹن میں سینٹ جان دی ڈیوائن کے گرجا گھر سے چند قدم کے فاصلے پرپیش آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں