6

شاہینز کے بیٹسمین بڑی اننگز کھیلنا بھول گئے

لاہور: انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں پاکستان شاہینز کے بیٹسمین بڑی اننگز کھیلنا بھول گئے، دوسرے روز کوئی نصف سنچری بھی نہ بن سکی،عمران بٹ 45 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے،محمد عباس اور عماد بٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، روحیل نذیر الیون نے میچ کے دوسرے روز 4 وکٹ پر 171 رنز بنائے، دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی پلیئرز نے پریکٹس سیشن میں صلاحیتیں نکھارنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز کے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کے دوسرے روز روحیل نذیر الیون نے 4 وکٹ پر 171 رنز بنائے، عمران بٹ 45 اور کپتان روحیل نذیر 37 رنز بناکر ٹاپ اسکوررز رہے، محمد عباس اور عماد بٹ2،2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے، میچ ڈرا ہوگیا، ہفتے کو پہلے روز اظہر علی الیون نے 75 اوورز میں 3 وکٹ پر 198 رنز بنائے تھے، شان مسعود 65، عابد علی 36 اور اظہر علی 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، نسیم شاہ، یاسر شاہ اور ظفر گوہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں