9

حقیقت یہ ہے محمود اچکزئی، بلوچی گاندھی عبدالصمد خان اچکزئی کا بیٹا ہے’

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما فیاض چوہان نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کھل کر پختونستان کی بات کرتا ہے، یہ این ڈی ایس اور را کا ایجنٹ ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وزیر جیر خانہ جات فیاض چوہان نے پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے رہنما محمود خان اچکزئی پر کرتے ہوئے کیا۔

فیاض چوہان نے کہا کہ محمود اچکزئی کےتضحیک آمیز بیانات انتہائی قابل مذمت ہیں، محمود اچکزئی نے ن لیگ کے پلیٹ فارم پرلاہور کی عوام کی توہین کی

ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے محمود اچکزئی، بلوچی گاندھی عبدالصمد خان اچکزئی کا بیٹا ہے، عبدالصمداچکزئی نے تحریک پاکستان کی مخالفت میں کا نگریس کاساتھ دیا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے آج تک پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا، اسی لیے محمودخان اچکزئی نے پاکستان زندہ باد کانعرہ لگایا نہ جھنڈا لہرایا۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ محمود خان این ڈی ایس اور را کا ایجنٹ ہے، یہ کھل کر پختونستان کی بات کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں