5

بلوچستان میں برفباری کے بعد موسم سرد،کراچی میں سردی بڑھنےکا امکان

شمالی بلوچستان میں برف باری کے بعد صوبے کے مختلف علاقوں میں کڑاکے کی سردی پڑرہی ہے اور کوئٹہ میں پارا منفی 4 اور قلات میں منفی 7 تک گرگیا۔

حالیہ بارش اور برف باری کے بعد بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد ہوگیا ہے، وادی کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی4 تک پہنچ گیا۔
کوئٹہ کے علاوہ نواحی علاقوں میں بھی موسم شدید ہوگیا ہے، یہی صورت حال صوبے کے دیگر شمالی علاقوں میں بھی ہے، زیارت میں منفی 8 اور قلات میں منفی7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں