5

آذر بائیجان اور آرمینیا میں ایک بار پھر مسلح جھڑپیں شروع

باکو: آذر بائیجان اور آرمینیا میں ایک بار پھر مسلح جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نگورنو قرہ باخ میں دونوں ممالک کے درمیان مسلح جھڑپیں شروع ہوئی ہیں جن میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 آذری فوجی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان روس کی ثالثی میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔

دونوں جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ آذر بائیجان کا کہنا ہے کہ نگورنو قرہ باخ کا جو علاقہ 10 نومبر کو حاصل کیا تھا وہاں دوبارہ جھڑپ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں فوجی زخمی ہوئے۔
آذر بائیجان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمعے اور ہفتے کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والی آرمینیائی فوج کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔ آرمینیا نے بھی آذر بائیجان پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں