6

امید ہے مینار پاکستان کے ناکام شو کے بعد اپوزیشن ہوش کے ناخن لے گی: عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے امید ہے کہ مینار پاکستان کے ناکام شو کے بعد اپوزیشن ہوش کے ناخن لے گی۔

پی ڈی ایم کے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور کے عوام نے پی ڈی ایم کی منفی سیاست مسترد کردی جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ناکام جلسوں کے بعد زندہ دلان لاہور نے بھی اپوزیشن کی سیاست پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں