6

10 لیگی رہنماؤں کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کا انکشاف

لاہور: گزشتہ دو ہفتے میں 10 لیگی ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سیاسی میدان میں ایک بار پھران ایکشن دکھائی دے رہے ہیں، ذرائع وزیراعلیٰ پنجاب آفس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے 25 ممبران صوبائی و قومی اسمبلی کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رابطہ ہے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 10 لیگی ممبران قو می و صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ سے ملاقات بھی کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقاتوں میں (ن) لیگی ممبران اسمبلی نے اپنے حلقے کے مسائل پیش کئے، جب کہ ان رہنماؤں نے اپنی پارٹی قیادت کے بیانیہ کی مخالفت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں