9

ہائیڈروجیل سے سبز موتیا کے علاج میں اہم پیش رفت

جارجیا: پانی بھرے ہائیڈروجیل سے اب سبزموتیا یعنی گلوکوما جیسے پیچیدہ مرض کا علاج ممکن ہوسکے گا، ایک خاص قسم کے ہائیڈروجیل سے اس مشکل مرض کے کسی آپریشن کے بغیر علاج کی راہیں کھل سکتی ہیں جس میں آنکھوں میں قطرے ڈالنے اور دوا کھانے سے بھی نجات مل سکتی ہے۔

جارجیا ٹیک اور ایموری یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے بہت گاڑھے ہائیڈروجیل کا ایک انجکشن تیار کیا ہے جس میں پانی جذب کرنے والا پالیمر موجود ہے۔ سبز موتیا کے علاج میں سب سے پہلے آنکھ کے اندر دباؤ کو کم کرنا پڑتا ہے اور بہت سنگین صورتحال میں ناقابلِ تلافی اندھا پن لاحق ہوسکتا ہے۔

بسا اوقات آنکھ کے اندر دباؤ (پریشر) کم کرنے کے لیے آپریشن کرنا پڑتا ہے جو کئی بار ناکام بھی ہوجاتا ہے۔ اب اس ٹیکنالوجی میں ایک سوئی سے آنکھ کے نیچے ایک مقام پر پالیمر داخل کیا جاسکتا ہے۔ یہ پالیمر جس مقام پر ڈالا جاتا ہے اسے ’سپر کوروئڈل اسپیس‘ (ایس سی ایس) کہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں