6

کراچی میں یومیہ 60 افراد موبائل فونز سے محروم، امسال اب تک 20 ہزار وارداتیں

کراچی: شہرقائد میں موبائل فون رکھنا شہریوں کےلیے وبال جان بن گیا اور یومیہ 60 افراد کوان کے قیمتی موبائل فونزسے محروم کیا جانے لگا۔

رواں سال کے 11 مہینوں کے دوران شہریوں سے اسلحہ کے زور پر 20 ہزار سے زائد قیمتی موبائل فونزچھین لیے گئے۔ سب سے زیادہ ستمبر کے مہینے میں2510 موبائل فونز چھینے گئے اور سب سے کم اپریل میں846 موبائل فونز چھینے گئے، مسلح لٹیروں نے پولیس کے اسٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے کے دعوے ہوامیں اڑا دیے۔

شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر قابو پانے میں پولیس مکمل ناکام ہو گئی، مسلح ملزمان پولیس کوکسی خاطرمیں لائے بغیرسرعام وارداتیں کرتے ہیں، ان وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں لیکن اس سے فائدہ اٹھانے کےلیے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے اور پولیس صرف خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔

کیٹاگری میں : Crime

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں