5

کراچی طیارہ حادثے کی رن وے پر پیٹ کے بل لینڈنگ کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی: کراچی میں رواں سال مئی میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے بدقسمت طیارے کی رن وے پر پیٹ کے بل لینڈنگ کی ویڈیو سامنے آگئی۔

پی آئی اے طیارے کی کراچی ائیرپورٹ رن وے پر بیلی لینڈنگ کی ویڈیو سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران گرکرتباہ ہونے والے طیارے نے پہلی لینڈنگ پہیے کھولے بغیر کی، پیٹ کے بل رن وے پر گھسٹنے سے شعلے بلند ہوئے اور 2 بج کر 33 منٹ پر انجن پہلی بار زمین سے ٹکرائے۔

دوسری بار لینڈنگ کے دوران زیادہ شعلے نکلے اور 4 بار رگڑنے کے بعد طیارہ دوبارہ اڑگیا، لینڈنگ کی دوسری کوشش کے دوران طیارہ آبادی پر گر کرتباہ ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں