5

پاکستان نے بولرز سے بلند توقعات وابستہ کر لیں

لاہور: پاکستان نے دورہ نیوزی لینڈ میں بولرز سے بلند توقعات وابستہ کر لیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے ملک میں سخت جان حریف ہے، یہاں مہمان ٹیموں کو ہمیشہ مشکلات پیش آتی ہیں،البتہ پاکستان ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی موجود اور سب جیت کے لیے پْرعزم ہیں، ہم یہاں سے سرخرو ہو کر وطن واپس جانا چاہتے ہیں۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستانی بولرز صلاحیتوں کے مطابق کھیلیں تو حریف کو حیران کرسکتے ہیں،نیوزی لینڈ کے پاس 150کی اسپیڈ رکھنے والے لوکی فرگوسن موجود تو ہمارے پاس بھی 4برق رفتار بولرز ہیں، محمد حسنین بھی زیادہ تیز ہیں، حارث رؤف، وہاب ریاض اور شاہین شاہ آفریدی کی اسپیڈ بھی کم نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں