7

پاکستان، چین کا تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہو گیا۔

گوادر پرو کے مطابق پاک چین قیادرت کے اجلاس کے دوران دونوں ممالک کی قیادت کے اتفاق رائے اور لوگوں کے مفاد کیلیے پاک چین تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

بعد ازاں پاکستان نے چین کے وزیر تجارت چونگ شن کو ان کی پاکستان کیلیے اعلیٰ خدمات اور پا ک چین تعلقات کو مضبوط بنانے کے اعتراف میں ’’ہلالِ پاکستان‘‘ ایوارڈ سے سے نواز ا گیا۔
ایوارڈ دینے کی تقریب دیاویوتائے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے صدر پاکستان کی جانب سے چین کے وزیر تجارت چونگ شن کو پاکستان کے ’’ہلالِ پاکستان‘‘سول ایوارڈ سے نوازا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں