6

معروف کوریو گرافر ریمو ڈیسوزا دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال میں داخل

ممبئی: معروف بھارتی کوریو گرافر و ہدایت کار ریمو ڈیسوزا کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی سپرہٹ فلموں میں بطور کوریو گرافر ریمو ڈی سوزا کی آج دوپہر کے وقت اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں ممبئی کے کوکیلا بین امبانی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے دل کا دورہ کی تصدیق کے بعد اُن کی فوری طور پر انجیو پلاسٹی کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں