7

معروف تاجر سراج قاسم تیلی آہوں اورسسکیوں میں سپرد خاک

کراچی: بزنس مین گروپ کے چیئرمین، سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اورڈائریکٹر پاکستان بیوریج لمیٹڈ سراج قاسم تیلی کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی۔

مرحوم سراج قاسم تیلی کی نماز جنازہ مسجد صہیم خیابان ڈی ایچ اے کراچی میں جمعرات کو ادا کردی گئی اور بعدازاں انھیں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ ڈیفنس فیز 7 ایکسٹینشن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی بروز جمعہ مغرب اور عشا کے درمیان مسجدِ صہیم خیابان راحت ڈی ایچ اے فیز 6 میں منعقد کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں وزرا ، سیاستدانوں، کے سی سی آئی کے عہدیدران، اراکین خاندان، کاروباری شخصیات سمیت ہر طبقہ سے وابستہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مرحوم سراج تیلی نے پسماندگان میں بیوہ، بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں