6

غلط انجکشن سے متاثرہ بچے کو مصنوعی بازو لگانے کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نجی اسپتال کی جانب سے غلط انجکشن لگا کر بچے کا بازو ضائع کرنے سے متعلق درخواست پر ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کو بچے کا مصنوعی بازو لگانے کا حکم دے دیا۔

ہائیکورٹ میں نجی اسپتال کی جانب سے غلط انجکشن لگا کر بچے کا بازو ضائع کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار نے بتایا کہ بچے کا بازو ضائع کردیا اور الٹا والدین کو اسپتال انتظامیہ دھمکیاں دے رہی ہے۔ عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سکھن کو طلب کر لیا۔ والد نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ ایک سیاسی جماعت کے ذریعے دھمکیاں دلوا رہی ہے کہ اسپتال کے خلاف درخواست واپس لو، ورنہ مقدمہ درج کرا دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں