6

علما پر حملوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سپاہ محمد کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے غیر قانونی ہتھیار برآمد کرلیے، سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان جید علما اور سپاہ صحابہ کے درجنوں کارکنوں کے قتل میں ملوث ہیں۔

سی ٹی ڈی پولیس کو کالعدم سپاہ محمد کے دو دہشت گرد کی کورنگی کے علاقے باغ کورنگی کے قریب موجود کی اطلاع ملی تھی۔ پولیس نے چھاپہ مارکر دونوں دہشت گردوں کرار حسین اور کامران حیدر کو گرفتار کرکے غیر قانونی ہتھیار برآمد کرلیے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دنوں دہشت گردوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انھوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جامعہ بنوریہ ٹاؤن کے شیخ الحدیث مولانا یوسف لدھیانوی، مفتی نظام الدین شامزئی، شیر شاہ میں مفتی محمود، 2001ء میں کشمیر روڈ پر سپاہ صحابہ کے 8 کارکنوں ، 2014ء میں ملیر کھوکھرا پار کے علاقے میں تنویر اور توصیف سمیت درجنوں افراد کو قتل کیا۔

کیٹاگری میں : Crime

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں