3

ذلفی بخاری کے کزن یاور بخاری کو پنجاب کا وزیرداخلہ بنائے جانے کا امکان

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے بعد پنجاب کی کابینہ میں بھی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں مزید وزراء لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اورسیز پاکستانیز ذلفی بخاری کے کزن یاور بخاری کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ یاور بخاری کو پنجاب کا وزیرداخلہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کو بھی صوبائی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے اور انہیں امور نوجوانان کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں